: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،14مارچ(ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے شمالی ہندوستان میں بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کی فصل کو ہوئے نقصان کا معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھایا اور حکومت سے اس بارے میں جلد از جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ
کیا۔ مسٹر گاندھی نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ شمالی ہند میں بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس نقصان کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر ایک ٹیم بھیجنی چاہئے تاکہ پچھلی بار والے معاملے کا اعادہ نہ ہو۔